شادی پورہ:ٹوٹی پھوٹی گلیوں میں گندے پانی کا بسیرا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایک طرف لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام تو دوسری طرف گلیوں کا برا حال ہو گیا،نالوں کی صفائی کرنے کے واسا کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کے پانی کے نکاس کا بڑا بحران پیدا ہوگیا۔واسا کے شعبہ او اینڈ ایم کی نااہلی سے گٹر ابلنے لگے ۔یونین کونسل 136 گلی نمبر 26 واسا کی ’’کارکردگی‘‘کی منہ بولتی تصویر بن گئی۔شادی پورہ سب ڈویژن واسا نے نکاسی آب کے سسٹم کو لاوارث چھوڑ دیا۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں میں گندے پانی کا بسیرا ہے ، لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا۔ واسا کی ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات بھی علاقہ مکینوں کو ریلیف نہ دے سکیں۔گٹروں سے نکلنے والے گندے پانی کا نکاس نہ ہونے سے علاقہ مکین اذیت میں مبتلا ہیںاور ان کے روزمرہ کے امور جامد ہوچکے ہیں۔