چیمپئینزٹرافی، یوم کشمیر : جامع سکیورٹی پلان کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا چیمپئینزٹرافی، کشمیر ڈے، ہارس اینڈ کیٹل شواور جشن ِ بہاراں کے ایونٹس کے لئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ میچوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی دسمبرکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی(آپریشنز)کو بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ سی سی پی او نے رہائشی علاقوں میں شہریوں کے تعاون سے سکیورٹی بیرئیرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر انے کا حکم دیا اورکہا کہ ایس ایچ اوز منشیات کے خاتمے پر خصوصی توجہ دیں۔