غیر رسمی سکول ، اساتذہ کی تنخواہ میں 12 ہزارتک اضافہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا۔ تنخواہ میں 12 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا اب اساتذہ کی تنخواہ 8 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ۔صوبہ بھر میں نان فارمل سکولوں کے اساتذہ ساڑھے چار ہزار سے زائد ہے۔