علما نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں : ڈاکٹر راغب نعیمی

علما نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں : ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا علما نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں، دین کا درست اور حقیقی تصور پیش کرنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔۔۔

بطور مسلمان ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا، علما کو نوجوانوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کا جواب دینے کی پوری کوشش کرنی چاہیے ، حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کاخیر مقدم کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ختم بخاری شریف کا آخری سبق شیخ الحدیث علامہ غلام رسول قاسمی نے پڑھایا۔تقریب میں مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی انورالقادری،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبو ب احمد چشتی، ڈاکٹر سلیمان قادری سمیت اساتذہ وطلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا دینی طلبہ کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور نیا سیکھنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہوگا۔آپ کو نہ صرف اپنے علم کا استعمال کرنا ہے، بلکہ اپنے اخلاق، کردار اور انسانیت کے اصولوں پر بھی عمل کرنا ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں، اپنے وطن، معاشرتی حلقے اور انسانیت کی خدمت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں