چیف منسٹرز پروگرام: 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وڈیو لنک کے ذریعے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے منتخب شْدہ نجی و سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے حوالے سے تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈ بیک لیا گیا ہے۔ الحمدللہ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ پروگرام کے تحت معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔ پروگرام سے قبل معصوم بچوں کے والدین کو سرجریز کیلئے ویٹنگ لسٹ کے مطابق مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ پنجاب کے سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔