آئی پی ایچ میں ٹیلی میڈیسن کاشعبہ قائم کرنے کافیصلہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران مختلف خطرناک بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈین پی کے ایل آئی اور ڈائریکٹر سی ڈی سی نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے آئی پی ایچ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے بارے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران سے بریفنگ بھی لی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں خطرناک بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علاج و معالجہ سے زیادہ پری وینشن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ آئی پی ایچ میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بھی قائم کیا جائے گا۔ خطرناک بیماریوں کے تدارک واسطے تکنیکی معاونت کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔آئی پی ایچ میں جاری تکنیکی کورسز کے کری کولم میں بہتری لائیں گے ۔