ایل ڈی اے کا دوسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجرا

ایل ڈی اے کا دوسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجرا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کا دوسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجرا کر دیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اس سال پہلی قرعہ اندازی مارچ میں کرے گا۔

ایل ڈی اے قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن کے پلاٹ آسان اقساط پر قرعہ اندازی میں رکھے گا۔ایل ڈی اے 50 رہائشی اور 15 کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر رہا ہے ۔ شہری جوہر ٹاون، جوبلی ٹاون اور مصطفی ٹاؤن میں رہائشی وکمرشل پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خرید سکیں گے ،شہریوں کو تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کی سہولت دی گئی ہے ۔ شہریوں کے لیے آج کی قیمت پر تین سال کی ادائیگی پر مکمل ڈویلپڈ پلاٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 18 مارچ 2025کو ایکسپوسنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5مارچ2025ہے ۔جوہر ٹاؤن آر بلاک کے ساڑھے سات مرلہ، ایف ون بلاک کے ایک کنال کے پلاٹ رکھے گئے ہیں ،جوہر ٹاؤن ایف وَن بلاک کے ایک کنال پلاٹ کی فی مرلہ قیمت16لاکھ 50ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں