پی اینڈ ڈی بورڈ میں پی سی ون نومنکلیچر تربیتی ورکشاپ

پی اینڈ ڈی بورڈ میں پی سی ون نومنکلیچر تربیتی ورکشاپ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ اور یونیسیف کے اشتراک سے پی سی ون نومنکلیچر اور اس کے مقاصد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈاکٹر آصف طفیل نے ورکشاپ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد بورڈ کی ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانا اور ترقیاتی پراجیکٹس کی تیاری کے مختلف مراحل میں مدد فراہم کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں