سپورٹس بورڈ :یوم یکجہتی کشمیر بارے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

سپورٹس بورڈ :یوم یکجہتی کشمیر بارے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا -ہاکی میں پاکستان الیون نے کشمیر الیون کو 5-4سے شکست دی۔۔۔

فٹ بال میں پاکستان اورکشمیر الیون کا میچ دو دو گول سے برابررہا-اسی طرح گرلزوالی بال کے مقابلے میں کشمیر الیون نے پاکستان الیون کو 2-1سے ہرایا- ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ہاکی میچز دیکھے ،آخر میں فٹ بال اور ہاکی کی ونر ٹیم کو30ہزار جبکہ رنرزاپ کو 20ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے جبکہ والی بال کی ونر ٹیم کو 20ہزار جبکہ رنرز اپ کو15ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے ۔ہاکی کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں،والی بال (گرلز) کے مقابلے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اور فٹ بال کے مقابلے فٹ بال گرانڈ ایف بلاک جوہرٹاؤن بالمقابل ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں