کشمیر پر بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی :ساجد میر

کشمیر پر بھارتی اقدامات  سلامتی کونسل کی قراردادوں  کی خلاف ورزی :ساجد میر

لاہور (سیاسی نمائندہ) یوم کشمیر کے موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر راوی روڈ میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں کشمیر پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس سے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،مولانا علی محمد ابوتراب، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بھی خطاب کیا ۔ پروفیسر ساجد میرنے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی جد وجہد آزادی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کمزور کرنے کے لیے غیرقانونی اقدامات کیے، تمام بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں