کشمیری جلد حق آزادی حاصل کریں گے :ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ڈپٹی کمشنر سید موسی ٰرضا نے کہا ہے کہ 5 فروری کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد حق اور انصاف کی جدوجہد ہے ، جو ہر صورت میں جاری رہے گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ کشمیری عوام جلد اپنے حق آزادی کو حاصل کریں۔