پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 91 واں اجلاس ہوا۔۔
پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے ۔اجلاس کے دوران 90 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام سے متعلق مختلف فیصلے کئے گئے ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت مختلف ہسپتالوں کو ام پینل بھی کیا جا رہا ہے ۔