راوی شہر میں آلودگی کیخلاف آپریشن ، کارخانے ،پلانٹ سیل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)راوی شہر میں آلودگی کیخلاف اینٹی سموگ آپریشن،متعدد کارخانے ،پائیرو لائسس پلانٹ سیل، آپریشن وقاراحمد سربراہ انفورسٹمنٹ ونگ کی زیر قیادت ہوا۔۔۔
لیگل،میڈیا پولیس ٹیم ہمراہ تھی،انسداد سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر عبد اللہ انڈسٹری اور بی ایم سٹیل اینڈ کانٹا سربمہر، روڈاایریا میں آلودگی کا باعث بننے والے گل خان،طیب،سرفراز اور محسن پائیرو لائسس پلانٹ بھی بند کر دیاگیا، دوران آپریشن روڈا ٹیم نے مختلف یونٹس میں بننے والاخام تیل تلف،پلانٹس سٹرکچر توڑ دیا۔