پی اینڈ ڈی کے مطالبے پر 200ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری

لاہور(حمزہ خورشید سے)صوبائی کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی کے مطالبے پر 200 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے سمری میں مؤقف اپنایا کہ بجٹ میں مختص رقوم جاری ترقیاتی منصوبوں پر لگ رہی ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی 299 ارب جاری کر چکا ہے ۔299 ارب مختص کردہ فنڈز کا 35 فیصد ہے ۔مالی سال کے اختتام تک مختص کردہ ترقیاتی فنڈز کم پڑیں گے ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 842 ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔200 ارب کے نئے فنڈز ضمنی گرانٹ کے طور پر منظور کئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پی اینڈ ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ 62 ارب کے 73 غیر فعال ترقیاتی منصوبے بھی جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے بند کئے جائیں گے ۔عام طور پر ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ میں مختص رقم سال بھر میں خرچ نہیں ہو پاتی۔ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیا کہ 35 فیصد فنڈز کا استعمال مالی سال کے 6 ماہی میں 10 سال میں پہلی بار ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی وجہ سے اضافی فنڈز کی ضرورت پڑی۔