شاہدرہ ہسپتال میں موٹرسائیکل کی زائد پارکنگ فیس وصولی معمول

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں موٹرسائیکل کی سرکاری فیس 10 جبکہ ٹھیکیدار کے کارندے 30 روپے لے رہے ہیں۔۔۔
انتظامیہ کو دھوکا دینے کیلئے پارکنگ میں 10 روپے فی موٹرسائیکل کی فلیکس بھی لگا رکھی ہے۔ اگر کوئی زائد پیسے نہ دے اور اوورچارجنگ کی وجہ پوچھے تو اس کی توہین کرتے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت تمام اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہسپتال میں موٹرسائیکل سٹینڈ مافیا سے بھی جان چھڑ ائیں،ہسپتالوں میں موٹرسائیکل سٹینڈ کی پرچی کو مفت کیا جائے۔