گاڑیاں اینٹوں پر، ٹائر چرانے والے 4بھائی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ گرفتار کر کے چوری شدہ ٹائر برآمد کرلیے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار کر اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جانے والے ملزموں فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین کے علاوہ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کر کے ٹائر چور بھائیوں سے 39 ٹائرز برآمد کر لیے ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے مزید بتایا کہ ٹائر چور گینگ چوری شدہ ٹائرز فروخت کرنے کے لیے آن لائن ایپس کا استعمال کرنے کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی فروخت کرتا رہا ہے ، اس کے علاوہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، جنہوں نے 40وارداتوں کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے۔