جی سی یو نیورسٹی میں چار نئی طلبہ سوسائٹیز کا قیام

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ میں علمی، ثقافتی اور فکری شعور کو فروغ دینے کے لیے چار نئی طلبہ سوسائٹیز قائم کر دی۔
یہ سوسائٹیز فیکلٹی کی نگرانی میں طلبہ کی قیادت میں چلائی جائیں گی اور ان کا مقصد فکری مکالمے ، فنکارانہ اظہار اور پالیسی مباحثوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق قائم کی جانے والی سوسائٹیز میں الشاذلی سوسائٹی برائے تصوف،بصری آرٹس سوسائٹی، کشیپ سوسائٹی برائے بیالوجی اورگرفنز پبلک پالیسی اینڈ گورننس سوسائٹی شامل ہیں۔