شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا

 شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی  ہونے والا شہری دم توڑ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار میں شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ شوٹرز نے تاجر کو دکان سے گھر جاتے ہوئے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

قتل واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ فوٹیج میں ہیلمٹ پہنچے شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ سے کھڑے شہریوں کی بھی دوڑیں لگ گئیں،خوف وہراس پھیل گیا۔ مقدمہ مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیات کیا ہے کہ شوٹر نے کاشف اور ریاض کی ایما پر میرے بھائی کو قتل کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں