غیر قانونی تعمیرات پر 80 املاک سربمہر، 2 مسمار

غیر قانونی تعمیرات پر 80 املاک سربمہر، 2 مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)غیرقانونی کمرشل عمارتوں،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اپ۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 80 ملاک سربمہر 2املاک مسمار کر دی گئیں۔

 ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال،گلشن راوی، ریلوے سٹیشن سکیم،گجرپورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ ٹیموں نے پلاٹ نمبر11ریلوے سٹیشن سکیم پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔ پلاٹ نمبر435بی ٹو گجرپورہ پرزیر تعمیر غیرقانونی شادی ہال مسمارکر دیا گیا۔ ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال،گلشن راوی میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 26املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 29املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ، گارڈن ٹاؤن میں 25املاک سربمہر کردیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے ۔دریں اثنا جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس واگزار کروا کے قبضہ حاصل کر لیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے بلاک ایف، ایف ون، ایف تھری، ایچ ٹو، آر و ن میں کارروائی کی۔ ٹیموں نے بلاک ایف میں ایک کینال رقبے پر محیط پلاٹ نمبر333 پرجاری غیرقانونی تعمیرات مسمار کر کے قبضہ حاصل کر لیا۔ کروڑوں روپے مالیت کے ان پلاٹوں پر جاری تعمیرات کو مکمل مسمار کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں