انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب کے فنڈز منظور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے یو ای ٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈینز اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے یو ای ٹی کیلئے ایک ارب روپے کی فنڈنگ کا اعلان کیا جسکی منظوری پنجاب کابینہ نے دے دی ۔ وائس چانسلر نے یو ای ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں مختلف کیٹیگریز میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔