سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان 10 مارچ سے شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان 10 مارچ سے لیا جائے گا۔ امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے، امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نرسری تا آٹھویں تک امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا۔نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کئے جائیں گے ۔نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔ پیک نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے پروپوزل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی۔ادھر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 43000 بچوں کا تجرباتی ٹیسٹ لے گا۔ پیک کے تیار کردہ 43ہزار آئٹم بینک میں سے لیا جائے گا۔ٹیسٹ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں کا لیا جائے گا۔43 ہزار میں سے کسی ایک طالبعلم کا سوالیہ پیپر بھی ایک جیسا نہیں ہوگا ۔ سب بچوں کے سوالیہ پیپرز دوسرے سے مختلف ہونگے۔ تجرباتی ٹیسٹ 28 فروری تک پنجاب کے 36 اضلاع میں لیا جائے گا۔