بلدیاتی قانون میں ترمیم الیکشن کمیشن کے فیڈ بیک پر غور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بل پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیڈ بیک پر غور کیا گیا۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے صوبائی وزیر کو نئی حلقہ بندیوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن کی سفارشات مزید غور کیلئے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔