مہنگائی اور ٹریفک چالانوں کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کی کفن پوش ریلی

مہنگائی اور ٹریفک چالانوں کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کی کفن پوش ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا رکشہ ڈرائیورمہنگائی اور اپنے بچوں کو بھوک سے نڈھال دیکھ کر روز مرتا ہے۔ ٹریفک پولیس ظلم کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب اس ظلم اور زیادتی کا نوٹس لیں۔ وہ مہنگائی اور ٹریفک پولیس کے چالانوں اور جھوٹے مقدمات کے خلاف نکالی گئی کفن پوش ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں