سینئر ممبر ریونیوبورڈ سے آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات

سینئر ممبر ریونیوبورڈ سے  آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد نے ملاقات کی۔ نعیم میر کی قیادت میں تاجر وفد نے ایس ایم بی آر کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔

اوکاڑہ ،وہاڑی، فیصل آباد اور شیخو پورہ سے تاجر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ نبیل جاوید نے تاجروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔ سرکاری املاک کی لیز اور کرایوں سے متعلق معاملات پر گفتگو بھی زیر بحث لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں