وزیر تعلیم سے کشمیر سنٹر جموں کشمیر لبریشن سیل وفد کی ملاقات

وزیر تعلیم سے کشمیر سنٹر جموں  کشمیر لبریشن سیل وفد کی ملاقات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے کشمیر سنٹر لاہور جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد نے ملاقات کی۔

انچارج کشمیر سنٹر انعام الحسن کاشمیری کی قیادت میں وفد نے پنجاب کے سکولوں میں کشمیر ڈے کی سرگرمیوں کے انعقاد پر وزیر تعلیم سے اظہار تشکر کیا اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے صوبے میں مجوزہ پروگراموں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات پر وزیر تعلیم کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں