تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے : گورنر پنجا ب

تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے : گورنر پنجا ب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو فروغ اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے اٹک ، فتح جنگ میں نجی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے جس سے غربت، جہالت، بے روزگاری، پسماندگی اور دیگر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جو علم کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں تعلیمی ادارے کہلانے کے حق دار نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں