ہیڈ بلوکی:جنگل میں آتشزدگی 10ایکڑ رقبہ متاثر

پتوکی (تحصیل رپورٹر) نواحی علاقے ہیڈ بلوکی پھول نگر کے قریب جنگل میں اچانک آگ لگ گئی،جس سے جنگل کے 10ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، آپریشن میں پتوکی،چونیاں،پھولنگر،قصور اور لاہور کی ٹیموں نے حصہ لیا، آگ سے جنگل کا 10 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔