593فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ لاکھوں کے جرمانے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 593فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ بند۔۔۔
18 لاکھ 28 ہزار کے جرمانے عائد کر دئیے جبکہ 300 ٹوٹے انڈے، 800 لٹر ملاوٹی دودھ اور ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایارات گئے شہر میں آنے والے 4لاکھ 65ہزار لٹر دودھ کی داخلی راستوں پر چیکنگ گئی،معروف بیکری یونٹ سے ناقص ٹوٹے انڈے برآمد کرکے تلف کئے گئے۔