غیرقانونی شکاریوں کی فائرنگ سے 2اہلکار زخمی

لاہور(لیڈی رپورٹر)مظفر گڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکار مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کے تعاقب کے دوران شکاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
وا قعات کی ایف آئی آر درج جبکہ 12ملزموں کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے 4کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔