رواں سال قتل، اقدام قتل، اغوا ڈکیتی کے 214واقعات رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں لاقانونیت کا راج ہے، رواں سال قتل، اقدامِ قتل، اغوا اور ڈکیتی کے 214 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 2ماہ 10روز کے دوران قتل کے 67واقعات رونما ہوئے ۔لاہور میں رواں سال اقدامِ قتل کے 143واقعات پیش آئے ۔شہر میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے دوران قتل کے 2، 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔