انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  کیلئے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی ۔ پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔

پہلے روز سائیکالوجی اور آؤٹ لائن آف یوم اکنامکس مضامین کے امتحانات ہونگے ۔ امتحانات 19 مئی تک جاری رہیں گے ،آخری پیپر اردو لازمی کا ہوگا۔پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔پہلے روز سوکس بزنس میتھس اور فلسفہ مضامین کے امتحانات ہونگے ،امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں