پیسی ہسپتال ملتان روڈ :مریضوں کاایم ایس آفس کے باہر احتجاج

پیسی ہسپتال ملتان روڈ :مریضوں کاایم ایس آفس کے باہر احتجاج

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ناقص آن لائن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کا آن لائن سسٹم خراب ہونے سے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں نہیں مل رہیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں مریضوں کا ایم ایس کے کمرے میں احتجاج کیا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں 4 روز سے آن لائن نیٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا،آن لائن نیٹ سسٹم میں آئے روز خرابی کی وجہ سے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔صنعتی مزدور اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ناقص آن لائن نیٹ سسٹم کے متعلق متعلقہ اعلیٰ حکام کو تحریری اور میٹنگ کے دوران بھی متعدد بار آگاہ کیا ہے۔ سوشل سکیورٹی انتظامیہ کو ہسپتالوں میں آن لائن نیٹ سسٹم کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، لیبر منسٹر فیصل ایوب کھوکھر،سیکرٹری لیبر پنجاب اور کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب سے سسٹم ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں