جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں بھی سی ایس ایس ڈی کا قیام

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میں مزید اضافے کے پیش نظر جراثیم سے پاک سرجری آلات کی 24/7فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے۔۔۔
شعبہ ایمرجنسی میں سنٹرل سٹرلائز سروسز ڈیپارٹمنٹ(سی ایس ایس ڈی )قائم کر دیا گیا جہاں جدید ترین آٹو کلیئر مشین نصب کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو جراثیم، وائرس، فنگس، بیکٹیریا و دیگرمائیکرو آرگنزمز سے محفوظ رکھا جا سکے۔