پاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی:حافظ طلحہ سعید

پاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں  کامیاب نہیں ہوں گی:حافظ طلحہ سعید

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ماہ رمضان تبدیلی و اصلاح کا مہینہ ہے ،توبہ کا عمل جنت میں داخلے کی بنیاد ہے۔

مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان لگا کر شہریوں کی خدمت کر رہی ہے ،اسلام وپاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگسیف اللہ قصوری نے کہا ثابت ہو گیا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے ، دہشتگرد قابل معافی نہیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں