شہری ، علاقائی ترقی منظم کرنے کیلئے نئی اتھارٹی بنانیکا فیصلہ

شہری ، علاقائی ترقی منظم کرنے کیلئے نئی اتھارٹی بنانیکا فیصلہ

لاہور(حمزہ خورشید سے)پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی ایکٹ 2025 کے قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے جائزہ اجلاس نے انکشافات کر دئے۔

پنجاب حکومت صوبے میں شہری اور علاقائی ترقی کو منظم کرنے کے لئے نئی اتھارٹی بنائے گی۔نئی اتھارٹی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کے نام سے جانی جائے گی۔تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو نئی صوبائی اتھارٹی سے ترقیاتی سکیم شروع کرنے سے پہلے منظوری لینا لازم ہو گی۔اجلاس میں 6000 سکیمز میں سے 4000 غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ایک ہی ضلع میں فاٹا، ایل ڈی اے ، روڈا و دیگر ڈیولپمنٹ اتھارٹیز موجود ہیں جس وجہ سے بے ہنگم ڈیولپمنٹ ہو رہی ہے ۔ان سب اتھارٹیز کو ایک پیج پر لانا ضروری ہے ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر ضلع کا ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں۔ہم بہت سے اضلاع کی گرین، براؤن،انڈسٹریل و دیگر لینڈ کی مارکنگ کر چکے ہیں۔نئی اتھارٹی کا کام اضلاع کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر کرنا بھی ہو گا۔قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کا بل پر مزید مشاورت کے لئے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں