دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر :ذیشان رفیق

 دہشت گردی کے خاتمے کیلئے  قومی اتحاد ناگزیر :ذیشان رفیق

لاہور(نامہ نگار خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے دہشت گردی کے سدباب کے لئے قومی اتحاد و یکجہتی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا دشمن کھل کر سامنے آیا، وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

وہ مقامی ہوٹل میں چودھری انوار الحق کے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے جس سے سینئر صحافی سلمان غنی، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین ،چودھری انوار الحق و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چودھری مجید،بی بی وڈیری ایم پی اے ،چودھری قمر الزمان ،محمد مسعود چودھری ،میاں غلام رسول بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں