حکومتی اتحادی جماعتوں کو عوام کی فکر نہیں:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں میں سے کسی کو بھی عوام کی فکر نہیں، مہنگائی کے خلاف عید الفطر کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔