پہلی مرتبہ اقلیتی امور کے محکمے کو مضبوط کیا گیا : رمیش اروڑا

پہلی مرتبہ اقلیتی امور کے محکمے کو مضبوط کیا گیا : رمیش اروڑا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)میوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا آل نیبرز امریکہ کے اعزاز میں بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

افطار ڈنر میں اقلیتی امور کے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ہیومن رائٹس کی پارلیمانی سیکرٹری سونیا آشر گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئیں۔ ان کے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں دیواریں نہیں بلکہ پل تعمیر کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتی امور کے محکمے کو مزید مضبوط کرنے اور پنجاب بھر میں اقلیتی مسائل کے حل کے لیے پانچ سالہ سٹریٹیجک پلان کے نفاذ کی کوشش کی جا رہی ہے ۔وفد کی قیادت کرنے والے الیاس مسیح ،پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا آشراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں