ڈی سی کا تحصیل کینٹ میں صفائی تجاوزات اور دیگر شہری انتظامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی سی سید موسیٰ رضا نے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی، تجاوزات اور دیگر شہری انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی نے گوہاوا اور اس کے گرد و نواح میں صفائی کے اقدامات کا معائنہ کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام سے صفائی کے انتظامات پر بریفنگ لی۔