منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف کی تیاریوں کیلئے اجلاس

لاہور (سیاسی نمائندہ) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف کی رجسٹریشن اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ شہر اعتکاف میں اس سال بھی مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ نماز تراویح کے بعد خطابات کریں گے ۔ان خطابات کا موضوع’’عشق الہیٰ اور لذت توحید‘‘ہو گا۔ شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لوگ بڑی تعداد شرکت کریں گے۔ شہر اعتکاف کی تیاریوں و انتظامات کے لئے 50سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔