میڈیکل ایجوکیشن اور نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تجاویز
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈوں پر غور و فکر کیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام وائس چانسلرز نے میڈیکل ایجوکیشن اور نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا میڈیکل ایجوکیشن اور نرسنگ شعبہ میں بہتری لانے کیلئے پاکستان نرسنگ کونسل کے ساتھ محکمہ صحت نشست جلد رکھے گا۔