مرغابی کے غیرقانونی شکار یوں کی درجنوں پناہ گاہیں تباہ ، ایک شکاری گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائلڈلائف سٹاف ڈی جی خان ریجن نے دریائے سندھ پرقائم مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کی قائم کثیر پناہ گاہیں تباہ کردیں اور مظفر گڑھ سے ایک غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے عدالت کے روبروپیش کیا جسے عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر سدر ۃ المنتہیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے سندھ پر قائم مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کی درجنوں پناہ گاہیں مسمار کردیں ۔اسی طرح کی ایک اورکارروائی میں وائلڈلائف سٹاف مظفر گڑھ نے بٹیر کے ناجائز شکار میں مشغول ایک شکاری کو گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا۔