غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 49املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 49املاک سربمہر،غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن و سکیموں کی سڑکیں، سیوریج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔
شادمان، شاہ جمال میں 20غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر کی گئیں ۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 29املاک سیل کیں ۔ ٹیموں نے مختلف غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن و سکیموں کی سڑکیں، دفاتر،الیکٹرک پولز سیوریج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔