کثیر المنزلہ عمارتوں پر شجرکاری ہوسکی نہ سولر پینلز نصب
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سموگ کا سیزن ختم ہوا تو حکومتی اقدامات بھی کم ہونے لگے ۔شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں پر شجرکاری اور سولر پینلز لگانے کا پلان فائلوں میں دبنے لگا۔ ہائیکورٹ نے انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لئے چھتوں پر سولر پینل لگانے کی ہدایت کی۔
سولر پینل نہ لگانے والوں کو \"گرین روف\" بنانے کا حکم دیا گیا۔ لاہور میں بیشتر بلندوبالا عمارتوں نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔ گلبرگ مین بلیوارڈ پر واقع پلازوں کی انتظامیہ نے چھتوں پر شجرکاری نہیں کی۔ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن کے پلازوں کی چھتوں کو بھی انسداد سموگ مہم کے تحت قابل استعمال نہیں بنایا گیا۔ ہائیکورٹ کے احکامات کو ایل ڈی اے نے پس پشت ڈال دیا۔پبلک نوٹس کے ذریعے روف ٹاپ گارڈننگ کے لیے تمام پلازوں کو انتباہ بھی کام نہ کیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔