شہر کی5مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل شدت اختیار کر گئے

شہر کی5مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل شدت اختیار کر گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) شہر کی5مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل شدت اختیار کر گئے ۔ لاہور چیمبر نے مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹیپا کی جانب سے کئے گئے سروے نے ٹریفک مسائل کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سروے کے مطابق مارکیٹوں میں سڑکوں پر لین مارکنگ ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غیر قانونی پارکنگز کی جارہی ہیں۔ شاہ عالم،رنگ محل ، منٹگمری مارکیٹ میں سڑکوں پر لین مارکنگ نہیں کی گئی۔میکلوڈ روڈ ، برانڈرتھ روڈ اور سرکلر روڈ پر بھی ٹریفک کے بے پناہ مسائل ہیں۔موجودہ صورتحال میں شہر کی بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ کیلئے جگہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے صارفین اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بازار میں ہی کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ سڑکوں پر تجاوزات کا قائم ہونا بھی ٹریفک مسائل کی وجہ بن رہا ہے ۔ٹیپا نے 5سڑکوں پر لین مارکنگ کیلئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی۔ ٹیپا سڑکوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے بھی کارروائی کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں