ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل مارکس شیٹ غائب ،سرگودھا میں دوبارہ امتحان

ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل مارکس  شیٹ غائب ،سرگودھا میں دوبارہ امتحان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یو ایچ ایس کے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کی سالانہ امتحانی مارکس شیٹ غائب ہو گئی۔ امتحانی مارکس شیٹ سرگودھا سے بھجوائی گئی جو یو ایچ ایس تک نہ پہنچ سکی۔

امتحان 30 جنوری کو ہوا تھا۔یو ایچ ایس کا پہلے طلبا کو اوسط نمبر دینے اور اب دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امتحانی مارکس شیٹ غائب ہونے کا خمیازہ طلبا بھگتیں گے ۔سرگودھا میں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دوبارہ ہوگا۔ ڈیڑھ ماہ بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اب دوبارہ امتحان لے گی۔ امتحان دینے والے درجنوں طلبا کا رزلٹ رکا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں