گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن شروع
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہورریلوے ڈویژن نے پی سی ون کے تحت مزید ریلوے سٹیشنز کی سولرائزیشن کا آغاز کر دیا ۔رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولر پر مکمل منتقلی کے بعد گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن کا کام جاری ہے ۔
ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن کے 14 سٹیشنوں پر سولر سسٹم انسٹال کیا جائے گا جن میں اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن بھی شامل ہیں۔