مینٹل ہسپتال میں لواحقین سے پیسے بٹورنے کا معاملہ،انکوائری کمیٹی تشکیل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مینٹل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے پیسے بٹورنے کے معاملہ پرایگزیکٹو ڈائریکٹر نے لاہور نیوز کی خبر پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔
دنیا نے گزشتہ روز شاہدہ آیا کی مریضوں کے لواحقین سے پیسے بٹورنے کی خبر شائع کی تھی۔ڈاکٹر عمران بشیر کمیٹی کے چیئرمین مقرر جبکہ ڈاکٹر نازیہ شاہد اور ڈاکٹر رومانہ اشفاق بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئیں۔