تنخواہیں تاخیر سے ملنے پر پیف پارٹنرز سکول اساتذہ پریشان

تنخواہیں تاخیر سے ملنے پر پیف پارٹنرز سکول اساتذہ پریشان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کو تاخیر سے تنخواہوں ملنے سے وہ پریشان ہیں ۔ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی بذریعہ بینک اکاؤنٹ یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔

 تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اکثر پارٹنر سکولوں میں تنخواہیں تاخیر سے ملنے کی شکایات ہیں جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے پیف حکام کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کو مناسب اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کریں، اساتذہ کو تنخواہ کی بروقت ادائیگی کے لئے تکنیکی پلیٹ فارم متعارف کر ا دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں کی اد ائیگی کا ریکارڈ ٹیچرزانفرمیشن سسٹم میں لازمی محفوظ کریں۔تمام پیف سکولز اساتذہ کو اپریل کی تنخواہیں آن لائن ادا کریں گے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں