مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کی موبائل ایپ کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کی موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نادیہ ثاقب، ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز بھی موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر صحت نے مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر زگھر گھر جا کر رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں گے ،ہیلتھ کے ایشوز کو بھی ڈاکومنٹ کریں گی۔